'جوائے لینڈ' سال 2023 کی بہترین فلم قرار
06-16-2023
(ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے پاکستانی فلم "جوائے لینڈ" کو سال 2023 کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔
ٹرانسجینڈر کے موضوع پر مبنی صائم صادق کی فلم میں علی جونیجو اور علینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ برطانوی اخبار نے ’جوائے لینڈ‘ کو ایک لطیف ٹرانس ڈرامہ قرار دیا ہے جو ایک بیوہ کی جنسی شناخت اور معاشرتی مسائل کو موضوع بحث بناتا ہے۔ یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو پاکستان کی طرف سے آسکر میں بھیجا گیا تھا اور شارٹ لسٹ بھی ہوئی لیکن وہ آسکر جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فلم کو ریلیز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد حلقوں کی طرف سے اسے ایک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا تھا۔