جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا: فواد چودھری

06-16-2023

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ اگلا الیکشن جہلم سے لڑیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن ہوئے تو جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قومی سیاست کی ہے، پہلے پاکستان کا سوچنا ضروری ہے، اس وقت جہلم سے زیادہ تر سیاست دان کونسلر لیول کے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ 25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔