روسی خام تیل کی پہلی کھیپ کی پاکستان میں ریفائنری کو منتقلی مکمل ہوگئی

06-15-2023

(ویب ڈیسک) روس سے درآمد کی جانے والی خام تیل کی پہلی کھیپ مکمل طور پر پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو منتقل کردی گئی۔

خام تیل لانے والا بحری جہاز 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا جس سے خام تیل کی بندرگاہ پر واقع ریفائنری کےسٹوریج ٹینکس میں منتقلی 12 جون کو شروع کی گئی۔خام تیل کی منتقلی 40 گھنٹوں میں مکمل کی جانی تھی تاہم ریفائنری کی روسی خام تیل کو پہلے سے موجود سعودی اور مڈل ایسٹ کے خام تیل سے علیحدہ  سٹور کرنے کی حکمت عملی کی وجہ سے منتقلی سست روی کا شکار رہی۔   کے پی ٹی کے مطابق روسی خام تیل کی پی آر ایل ٹینک میں منتقلی کا عمل گزشتہ شب 8 بج کر 24 منٹ پر مکمل کیا گیا،45 ہزار 142 میٹرک خام تیل کی ترسیل پی آر ایل کو کر دی گئی ہے،موسم سازگار ہوتے ہی خام تیل لانے والا بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ سے روانہ ہوجائے گا۔