حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

06-15-2023

(لاہور نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 30 جون تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں20 روپے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لیٹر کم کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔