نجی و کمرشل بیرونی قرضے واپس نہ ہونے پر ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، موڈیز

06-15-2023

(لاہور نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اور کمرشل بیرونی قرضوں کی واپسی نہ ہونے پر ڈیفالٹ اور ریٹنگ اثر انداز ہونے کاخدشہ ہے۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجٹ میں آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کے اقدامات نہیں کیے گئے ، بجٹ کا 60 فیصد تو قرض و سود کی ادائیگی کی نذر ہوجائے گا، قرض و سود کی ادائیگی سے حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہاتھ کھینچ سکتی ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بیرونی مالی تعاون میں بھی پاکستان غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔موڈیز کے مطابق ممالک اور اداروں سے حاصل قرض کی موخر ادائیگی پر کریڈٹ ریٹنگ متاثر نہیں ہوگی۔