مسلم لیگ ق کا آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

06-15-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق نے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، انصر فاروق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے لیے چودھری شجاعت حسین کے ویژن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئندہ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ جماعت کو چاروں صوبوں میں متحرک کیا جائے گا۔ مرکزی قیادت جلد بلوچستان اور سندھ کے تنظیمی دورے کرے گی۔