نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر لی

06-15-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کر لی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے 55 سال پہلے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی جو کہ گم ہو گئی تھی، قائد مسلم لیگ(ن) نے 1968ء میں جی سی یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔ ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7 جون 2023ء کو ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کیلئے مقررہ رقم بینک میں جمع کروائی گئی، نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کر لی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکومنٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 1968ء میں بی اے کا امتحان 340 نمبروں کے ساتھ پاس کیا تھا۔