پاکستان آنے والوں کیلئے کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم
06-15-2023
(لاہور نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ پاکستان آنے والوں کیلئے کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی دو فیصد سکریننگ ختم کر دی گئی۔ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔