تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کا فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

06-15-2023

(ویب ڈیسک) پولیس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کے فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کے لنکس فرانزک کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوا دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹرکی 23 پوسٹوں کے لنکس ایف آئی اے کو بھجوائے گئے، شیئرکیے گئے لنکس شاہ محمود قریشی، مراد سعید ،حماد اظہرکی ویڈیوزاور تحریروں پر مبنی ہیں۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات کی ویڈیوز اور تحریروں کا فارنزک کرایا جارہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے بیانات 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹیز کی حتمی رپورٹ کا حصہ بھی بنائے جائیں گے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شرانگیزمواد پی ٹی آئی کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا ہینڈلرز شئیر کرتے رہے، سوشل میڈیا کا استعمال کرکے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا۔ فارنزک رپورٹس تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی۔