قومی کرکٹ ٹیم کا لاہور میں ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر

06-15-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کا لاہورمیں ٹریننگ سیشن بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرنا تھی ،ٹریننگ کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈول تھا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے سری لنکا سیریز کیلئے تربیتی کیمپ میں سخت دھوپ کی تپش سے کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ سخت گرمی میں قومی کھلاڑیوں نے پہلے دن تپتی دھوپ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ بعض سپنرز اور بیٹرز کی شدید گرمی کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوگئی۔ بعض کھلاڑیوں نے سخت گرمی کی وجہ سے قے کی اور سر درد کی شکایت کی تھی۔