عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

06-15-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا کہہ دیا ہے ،سیکریٹری فنانس کو کہا ہے کہ 23 جون کو تنخواہیں ادا کر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید سے پہلے تنخواہوں سے متعلق بات چیت مکمل ہو چکی ہے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔