پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان

06-15-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہو گا۔