بابر الیون کا دورہ سری لنکا، ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان

06-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ، سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اوردوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کھیلنے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی ، لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے کھیلی جائے گی۔