سعودی عرب کا کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر انتظامیہ کی خدمات لینے کا فیصلہ

06-15-2023

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر سعودی ولی عہد نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر مدعو ندیم عمر متعلقہ حکام کو کھیل کی ترقی و ترویج کے لیے تجاویز پیش کرینگے جبکہ اس ضمن میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور سعودی حکومت کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دیں گے جبکہ فرنچائز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گی۔ اس منصوبے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا بھی اہم کردار ہوگا۔