پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط ختم
06-15-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کے لیے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانیہ، خلیج و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد سکریننگ ختم کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔