چیئرمین پی سی بی پیپلز پارٹی کے ذکاء اشرف ہی بنیں گے: فیصل کریم کنڈی

06-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکاء اشرف ہی بنیں گے۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے، پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری بھی واضح کر چکے ہیں کہ کھیلوں کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے، چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پیپلز پارٹی کی قیادت نامزد کرے گی۔