شہر کے مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ

06-15-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات سے اب تک موسلادھار بارش کے تین سپیل برس چکے، صوبائی دارالخلافہ کے مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک پر 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 108 اور لکشمی چوک میں 103 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح ایئرپورٹ اور تاجپورہ کے علاقوں میں 71،71 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مغلپورہ میں 65، گلشن راوی میں 62،  اپرمال پر 61 اور فرخ آباد میں 55 ملی میٹر بادل برسے۔ جوہرٹاؤن میں  45، اقبال ٹاؤن میں 44، نشتر ٹاؤن میں 44، سمن آباد میں 34 اور چوک ناخدا میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رنگ روڈ، شاہدہ، کشمیر روڈ، شملہ پہاڑی، بٹ چوک، جی پی او چوک، کوئین میری کالج، ڈیوس روڈ، گلبرگ، انارکلی،موہنی روڈ، سمن آباد، غازی آباد، سولنگ روڈ، بھٹہ چوک کے علاقے زیر آب آگئے۔ اس کے علاوہ بیدیاں، ہڈ یارہ، ڈیفنس روڈ، رائے ونڈ، سگیاں، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ ،کوئنز روڈ، مصری شاہ، شمالی لاہور، شاد باغ، فیکٹری ایریا کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں جہاں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔