پنجاب کا آئندہ چار ماہ کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائیگا، کابینہ اجلاس طلب

06-15-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کا آئندہ 4 ماہ کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا، نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔

پنجاب کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں صوبے کے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد نگران حکومت بجٹ کی تفصیلات جاری کر دے گی۔ یاد رہے کہ نگران پنجاب کابینہ صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی جبکہ باقی 8 ماہ کا بجٹ الیکشن کے بعد منتخب ہونے والی حکومت پیش کرے گی۔