پروفیسر ڈاکٹرعاطف رضا پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے پرنسپل تعینات

06-15-2023

(لاہور نیوز) پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا کو پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔

طلباء اور فیکلٹی ممبران نے نئے پرنسپل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔ فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے بھرپور استقبال پر پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا نے اظہار تشکر کیا۔  انہوں نے اپنے خطاب میں مستقبل کی ترجیحات اور لائحہ عمل کے بارے میں طلباء و فیکلٹی ممبران کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی میں بطور پرنسپل تعیناتی میرے لئے اعزاز ہے، کوشش ہوگی کہ بطور پرنسپل کالج کی ساکھ اور معیار کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کروں۔ تقریب میں ڈاکٹر عمران طارق، ڈاکٹر ذیشان دانش، ڈاکٹر حامد سعید، ڈاکٹر ناصر عباس، ڈاکڑ امجد حسین، ڈاکٹر مصباح سلطانہ، ڈاکٹر فاطمہ رسول، ڈاکٹر صاعقہ اشتیاق، ڈاکٹر رخسانہ انور سمیت دیگر فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔ پرنسپل ڈاکٹر عاطف رضا نے بہترین کارکردگی پر سوئپر،گارڈ اور لیب اٹینڈنٹ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا ۔