لاہور پولیس اور سیف سٹیز کی کامیابی، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

06-15-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر محمود بوٹی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے لیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے محمود بوٹی کے علاقے میں مشکوک رکشہ دیکھا، باغبانپورہ پولیس کو فوراً مشکوک رکشہ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، چیکنگ پر رکشہ سے پرویز خان نامی ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55 کلو چرس اور 15 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔ ایس پی سول لائنز اویس شفیق نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔