سابق انٹرنیشنل فٹبالر صہیب بٹ خالق حقیقی سے جا ملے

06-15-2023

(ویب ڈیسک) سابق انٹرنیشنل فٹ بالر صہیب بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل حافظ سلمان بٹ (مرحوم) اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ حافظ محمد عمران کے بھائی تھے۔ ان کی وفات پر پاکستان واپڈا پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور، پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک،ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خاں اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔