آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ طے

06-15-2023

(ویب ڈیسک) آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان سپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخطوں کی تقریب آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر میں ہوئی۔

معاہدے کی تقریب میں ایم ڈی اے ڈبلیو ٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار اور صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے شرکت کی، معاہدے کے تحت اے ڈبلیو ٹی نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سپانسر کرے گا۔ ایم ڈی اے ڈبلیو ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار نے کہا کہ ہاکی کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے، صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ مشکل مرحلے یہ سپانسر شپ قومی کھیل کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔