پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

06-15-2023

( ویب ڈیسک ) پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے مالدیپ میں ہوگا۔

15 جون سے 22 جون تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان ، مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں آج نیپال کیخلاف مدمقابل ہوگی ، 16 جون کو دوسرے میچ میں میزبان مالدیپ سے ٹاکرا ہوگا، 17 جون کو بھوٹان اور18جون کو بنگلا دیش سے آمنا سامنا ہوگا۔ ایونٹ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیاءالرحمان، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 20جون جبکہ فائنل 22جون کو کھیلا جائے گا۔