شیل نے پاکستان میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا

06-14-2023

(ویب ڈیسک)شیل کی جانب سے میں پاکستان میں اپنے تمام شیئرز کو فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شیل حکام  کا کہنا ہےکہ وہ شیل پاکستان کے77.42 فیصد حصص فروخت کردےگی اور کمپنی کا انتظام خریدار کے حوالے کردےگی۔ شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپےکی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔شیل پیٹرولیم کمپنی  نے جاری  بیان میں کہا ہےکہ ادارہ پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے، اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز  پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور وہ جاری رہیں گے۔