پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

06-14-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سکولوں اور کالجز کی چھٹیوں کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ چھٹیوں کا آغاز 26 جون سے ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی میں چھٹیاں یکم ستمبر تک جاری رہیں گی۔ یونیورسٹی حکام کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق چھٹیوں سے پہلے آٹھواں سمسٹر مکمل کیا جائے۔ خصوصی حالات ، چھٹیوں کے دوران کلاسز اور امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔