ایس ای پی نے ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی ایمنسٹی پر تحفظات اٹھا دیے

06-14-2023

(ویب ڈیسک) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی ایمنسٹی پرتحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

کمشنرایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ڈالرپاکستان لانے پر ذرائع آمدن نہ پوچھنا ایمنسٹی تصور ہوگی، اس سکیم سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نان ٹیکس آمدن پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئندہ سال پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے 869 ارب روپے کی آمدن مشکل ہے، رواں سال پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 550 ارب روپے اکٹھے ہوسکے ہیں۔