محمد نواز انجری کے بعد ایک بار پھر میدان میں آگئے،آل روانڈر کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل

06-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمدنواز کی انجری کے بعد پریکٹس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی  ویڈیو میں محمد نواز کو بولنگ کی پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں محمد نواز نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔پی سی بی کے مطابق محمد نواز کو ایکسرے کیلئے لے جایا گیا  تھا  جس کے بعد بتایا گیا  کہ محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی تھی۔