ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،پی سی بی نے تنخواہوں میں اضافہ کردیا

06-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق سب سے زیادہ اضافہ مالی، گراونڈ مین، ڈرائیور، خاکروب جیسے ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جس کے لیے مجوزہ شرح 35 فیصد تک رکھی گئی ہے جبکہ ملازمین کے عہدوں اور تنخواہوں کے اعتبار سے اضافے کی شرح 10 سے 35 فیصد ہوگی۔ مینجمنٹ کمیٹی نے معاملات سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹرز کی تنخواہوں پر کٹ لگایا تھا، مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21 جون کو پوری ہورہی ہے جبکہ اس سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سمیت دوسرے اہم معاملات پر کام ان دنوں ہو رہا ہے۔