ورلڈ کپ فائنل میں مصباح کن کا درمیان ٹاکرا دیکھناچاہتے ہیں؟سابق کپتان نے خواہش کا اظہار کردیا

06-14-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے مد مقابل دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہپاکستانی اور بھارتی فینز کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل ہو لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ فائنل کھیلے گی۔ انہوں نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ ایک دہائی کے دوران ویرات کوہلی سے بڑا کوئی بیٹر میری نظر میں نہیں البتہ بابراعظم نے اب اپنے پاؤں جمائے ہیں اور مسلسل ریکارڈز پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب غیر حتمی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک، بھارت کرکٹ جنگ کا دن مقرر ہوگیا ہے  جبکہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔2019  میں سنسنی خیز فائنل کھیلنے والی انگلینڈاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 15 اکتوبرکو افتتاحی دن میدان میں اتریں گی۔