نیا قرض حاصل کرنے کیلئے پاکستان کوپرانے قرض کی کتنی رقم ادا کی ؟جانئے

06-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے رواں ماہ اپنی ری فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلیے 1 ارب ڈالر کا چینی قرض پیشگی ادا کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے اعدادوشمار کے قابل عمل ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر ایف بی آر کے نان ٹیکس ریونیو اور ٹیکس وصولی کے ہدف پر جبکہ سود کی ادائیگی کیلیے مختص7.3ٹریلین روپے پر بھی اعتراض تھا۔ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان  نے چائنا ڈیولپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کا ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کیا، قرض 29 جون کو واجب الادا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے اندر قرض دوبارہ حاصل کرنے کیلیے پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا یہ ادائیگی تمام دستیاب ذرائع سے زرمبادلہ بڑھانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، انہی کوششوں میں وہ پیشکش بھی شامل ہے جو سمندر پار پاکستانیوں کو کی گئی ہے کہ اگر وہ ایک لاکھ ڈالر تک کی ترسیلات بھیجیں گے تو ان سے ذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائے گا۔