ملک بھر میں کاروبار ی اعتماد کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

06-14-2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سروے کے دوران کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں کاروباری اعتماد  انڈیکس مجموعی طور پر منفی 25 فیصد رہاجو ستمبر سے اکتوبر 2022 میں کیے گئے  سروے کے منفی 4 فیصد کے مقابلے میں 21فیصد منفی ہے، کاروباری اعتماد میں سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 22فیصد، ریٹیل اور ہول سیل ٹریڈ میں 21فیصد اور سروسز سیکٹر میں 18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سروے میں 42فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 35فیصد خدمات کے شعبے سے اور 23فیصد ریٹیل،ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے، مجموعی طورپر مینوفیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد منفی 19 فیصد سروسز سیکٹر کا منفی26فیصد اور ریٹیل سیکٹر کا اعتمادمنفی 35فیصد رہا ہے۔ سروے میں کاروبارکی ترقی کیلیے 3بڑے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، 82فیصد شرکا کی رائے میں انتہائی بلند افراطِ زر، 74فیصد کی رائے میں ہائی ٹیکسیشن اور 72فیصد کی رائے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے جو ممکنہ طورپر پاکستان میں کاروبار ی ترقی کو سست کرسکتے ہیں۔