فضائی آلودگی کس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

06-14-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی ڈیمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ہوائی آلودگی میں موجود خاص باریک ذرات یا پی ایم 2.5 اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق موجود ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ تحقیق نہ صرف فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق بھی واضح کرتی ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی تنظیموں اور اداروں کو پی ایم 2.5 ذرات کو روکنے کے لیے قانون سازی کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ تحقیق میں شامل پروفیسرمارک وائسکوف اور فلپ ڈرنکر کہتے ہیں کہ یہ تحقیقات عوامی صحت کے لیے قابلِ عمل راہ بھی تجویز کرتی ہے۔ اس کے جائزے میں ROBINS-E ٹول اور اس کے پروٹوکول بھی استعمال کئے گئے ہیں۔  ماہرین نے کل 2000 مطالعات کو دوبارہ دیکھا اور 51 میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا کے درمیان کوئی تعلق ہوسکتا ہے۔ تمام تحقیقات گزشتہ دس برس کے دوران منظرِ عام پرآئی تھیں جبکہ  ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اگر پی ایم 2.5 کی شرح فضا میں اگر کم بھی ہو تب بھی اس کے مضراثرات برقرار رہتے ہیں۔ یعنی اگر مقررہ بے ضرر مقدار یعنی پی ایم 2.5 ذرات 12 مائیکروگرام فی مکعب میٹرسے معمولی بڑھنے سے بھی دماغ کو نقصان ہونا شروع ہوجاتا ہے۔