اکثر خواتین مردوں میں کیا دیکھ کر محبت کرتی ہیں؟اداکار شہروز سبزواری نے وجہ بتا دی

06-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارشہروز سبزواری نے کہا ہے کہ کچھ خواتین مرد کا گھراور پیسہ دیکھ کر اس سے محبت کرتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بعض خواتین پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ مرد کی نوکری کیسی ہے؟ اس کے پاس پیسہ کتنا ہے؟ پھر تعلقات بناتی اور شادی کرتی ہیں۔شہروز سبزواری نے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کررہے بلکہ معاشرے میں موجود کچھ خواتین ایسا کرتی ہیں۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شاید ایسی خواتین کو یہ سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی  لیکن مرد ایسے نہیں کرتے، وہ پہلے قربانیاں دیتے ہیں اور پھر محبت کرتے ہیں۔