یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

06-14-2023

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 60 روپے تک کمی کر دی گئی۔

حکام کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔