سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی

06-14-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کیساتھ 1948 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ 10 مئی سے سونا 21 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوا ، سونا 10 مئی کو 2 لاکھ 40 ہزار روپے تولہ کی ریکارڈ سطح پر تھا۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔