مریم نواز کی خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت

06-14-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لاہور کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر، ن لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی شرکت کی، مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر امیدواروں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق خواتین کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کی، پارٹی اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران یونین کونسل سے لے کر صوبائی حلقہ کی تنظیموں بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔