گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات

06-14-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مشکل معاشی حالات کے باوجود حالیہ بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کافی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی تجاویز وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تاریخی منصوبے بنائے۔ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ نون واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔