فنکار انڈسٹری میں اپنا معیار کیسے برقرار رکھ سکتا ہے؟ اداکارہ نیلم منیر نے بتا دیا

06-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کم کام سے ایک فنکار انڈسٹری میں اپنا معیار برقرار رکھ سکتا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں اپنے کریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی، اداکارہ نے کہا میں انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی بلکہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دی ہے، اچھے سکرپٹ اور کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں غیر معیاری کام پر کم کام کو ترجیح دیتی ہوں، میری کامیابی کی وجہ میری کام سے لگن اورجوش ہے، میں اپنے کام میں مزید نکھار لانے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ زندگی کے کسی موڑ پر ناکام ہو جائیں تو آپ کومایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ انسان کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی چاہئیں۔