کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائیاں، تین روز میں 200 ملین کا سامان ضبط

06-14-2023

(لاہور نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران تین روز میں 200 ملین کا سمگل شدہ سامان اور لگژری گاڑیاں ضبط کر لیں۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان میں 1 لاکھ 81 ہزار کلو سے زائد لوہے کی شیٹیں شامل ہیں، 5 لاکھ 36 ہزار 4 سو مختلف برانڈز کے غیر ملکی سگریٹس بھی ضبط کیے گئے ہیں، 450 کلو چھالیہ ،1383 کلو بادام، 1380 کلو کپڑا  13.4 کلو گٹکا بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ کسٹمز ٹیم نے نان کسٹمز پیڈ 7 لگثرری گاڑیاں اور ایک ہیوی بائیک بھی ملزمان سے ضبط کی ہے، دیگر گاڑیوں میں ٹیوٹا ایکوا،ٹیوٹا ، ہنڈا سوک سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز رضوان بشیر کا کہنا ہے کہ سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔