ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں جان ماریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے: امام الحق

06-14-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم ایشیا کپ میں جان مارے گی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کرکٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ  ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کرداراہم ہوگا، پہلی اور نئی مینجمںٹ میں بہت فرق ہے، براڈ برن کا طریقہ کارمختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔ امام الحق نے کہا قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشین کنڈیشنز ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کرینگی، پاکستان میں چھ سے سات ماہ گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہورہا ہے،سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا سری لنکا سیریز، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو کوچز کی طرف سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،کوچز کی جانب سے تربیتی کیمپ میں بیٹرز کو اسپن پرمختلف شاٹس کھیلنے سے متعلق بتایا جارہا ہے،ایشیا اور ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔