مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علماء کا جناح ہاؤس کا دورہ

06-14-2023

(لاہور نیوز) مختلف مکاتبِ فکر اور دینی مدارس کے علماء کرام نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کرانتہائی دُکھ کا اظہار کیا۔

 علماء نے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی ،علماء نے ملک و قوم کی خاطر جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہمارا اور ہمارے خاندانوں کا، ہمارے اداروں کا اور ہمارے وابستگان کا اس ملک اور پاک فوج کے ساتھ ایک دیرینہ محبت کا رشتہ ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان اور فوج لازم و ملزُوم ہیں، ریاستی اداروں کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔ علماء  کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے جو واقعات ہوئے ہیں ہم نے دیکھا یہاں پر تباہی ہے، بربادی ہے، جناح ہاؤس کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔