برائلر گوشت کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں نہ آسکی

06-14-2023

(لاہور نیوز) ڈیمانڈ کے مقابلے سپلائی بہتر ہونے پر برائلر کی قیمت مستحکم ہو گئی مگر گوشت عام آدمی کی پہنچ میں نہ آ سکا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 663  روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر  کے دام بھی مستحکم رہے، ہول سیل زندہ برائلر 426 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر  442 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی رد و بدل نہیں ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت 240 روپے برقرار ہے، انڈوں کی پیٹی 7ہزار 80 روپے کی ہو گئی جبکہ مارکیٹ میں فی انڈہ 21 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔