کمشنر لاہور کا رات گئے سمن آباد انڈر پاس کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

06-14-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا رات گئے سمن آباد انڈر پاس پہنچ گئے، کمشنر لاہور نے رات کی شفٹ میں سمن آباد انڈر پاس پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

سمن آباد زیر تعمیر انڈر پاس کے دورہ کے موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے، سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمشنر لاہور کو یومیہ اہداف بارے بریفنگ دی، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاس کے اندر بیرل پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ دوران بریفنگ کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ سمن آباد انڈرپاس کے فیسنگ والز اور بیرل پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے، انڈرپاس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جبکہ اطراف میں سروس روڈ پر بھی کام دن رات جاری ہے، انڈرپاس کے دونوں اطراف سڑک کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا منصوبے پر روزانہ کی بنیادوں پر وزٹ کرونگا، ہر شفٹ کی پراگریس کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منصوبے کو جلد ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کو بیوٹیفکیشن کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن بھی موقع پر موجود تھے۔