روس سے تیل کے بعد ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

06-13-2023

(ویب ڈیسک) روس سے خام تیل کے بعد مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ بھی طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔

روس سے ایل پی جی ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی تھی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی، ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے۔ ایل پی جی ٹینکرز روس سے خریدے گئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہیں، علاوہ ازیں دو روز قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہاز بھی کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔