علیزے شاہ سرجری کے بعد بڑی عمر کی لگنے لگی ہے: نازش جہانگیر

06-13-2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ساتھی اداکارہ علیزے شاہ نے جب سے سرجری کروائی ہے وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگنے لگی ہیں۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے مسائل سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔ شوبز انڈسٹری میں فیشل سرجری کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے میزبان نے نازش سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی سرجری کروائی ہے؟ جس پر اداکارہ نے اپنی نین نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی طور پر ہی اتنی پیاری اور خوبصورت ہیں کہ انہیں کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔ ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہو گئی ہے اور اب وہ وقت سے پہلے ہی پکی عمر کی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔