گاکا ایوی ایشن سیفٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا

06-13-2023

(لاہور نیوز) سعودی جنرل ایوی ایشن "گاکا" کا وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا۔

لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں 8 رکنی ٹیم لاہور پہنچی جہاں ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورائیرپورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے گاکا کی ٹیم کا استقبال کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ سعودی مہمانوں کو تمام ایئرپورٹس پرہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ گاکا سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے،ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، 'گاکا' سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم اے ایس ایف، ایئرلائنز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیزکی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لے گی۔ سی اے اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیم کارگو ایجنٹس اورکیٹرنگ سمیت سیکیورٹی سروس دینے والوں کےحفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لے گی، ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا جائیگا۔