بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

06-13-2023

(ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔