سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

06-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا،وہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے آئے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔