190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سابق خاتون اول طلبی کے باوجو دنیب میں پیش نہیں ہونگی
06-13-2023
(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کو190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔ سابق خاتون اول طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہونگی وہ اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم گزشتہ روز لاہور میں زمان پارک پہنچی اور سابق خاتون اول کی 190 ملین پائونڈ کرپشن کیس میں آج طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔ نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یکم اورسات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا،بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے، سابق خاتون اول خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔ قومی احتساب بیورو نےنوٹس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔