عسکری ٹاور حملہ کیس، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع

06-13-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسد عمر ضمانتی مچلکوں کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔